پاکستان

شعیب شیخ کی استدعا مسترد

مارچ 5, 2018 < 1 min

شعیب شیخ کی استدعا مسترد

Reading Time: < 1 minute

ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے مالک کی ضمانت کے مقدمے میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ٹرائل کو چلنے دیں شعیب شیخ معصوم ہوئے تو رہا ہو جائیں گے _

سپریم کورٹ نے شعیب شیخ کی حفاظتی ضمانت کی استدعا مسترد کر دی ہے _ شعیب شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ضمانت خارج ہونے کی وجوہات ابھی تک جاری نہیں ہوئیں، ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آئے تو دیکھ لیں گے، ٹرائل کوچلنے دیں، معصوم ہوئے تو رہا ہو جائیں گے _

عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کو ایک ہفتے میں ضمانت خارج کرنے کی وجوہات دینے کی ہدایت کی ہے _ شعیب شیخ کے وکیل انور نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی نہیں سنی _

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا میرے پاس بھی حفاظتی ضمانت کے لیے آتے تو میں مسترد کردیتا ، حفاظتی ضمانت کاغلط استعمال ہورہاہے ،، بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک شخص حفاظتی ضمانت لے کردوماہ گھومتارہا ہے، ہم نے حفاظتی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرناشروع کردی ہیں

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے