پاکستان

قاسمی کا آڈٹ بارہ لاکھ میں

مارچ 6, 2018 2 min

قاسمی کا آڈٹ بارہ لاکھ میں

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ نے عطاء الحق قاسمی کے بطور چیئرمین سرکاری ٹی وی کئے گئے اخراجات کا آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے _ آڈٹ کے لیے بارہ لاکھ روپے نجی فرم کو وزارت اطلاعات و نشریات فراہم کرے گی _

عدالت عظمی میں ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عطاالحق قاسمی تعیناتی معاملے کے آڈٹ کے ٹرمز آف ریفرنس ٹی او آرز جمع کرا دیے گئے ہیں _ چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا یہ ٹی او آرز آپ کو فراہم کیے گئے ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ٹی او,آر کی کاپی نہیں ملی _

چیف جسٹس نے کہا کہ بظاہر جامع ٹی اوآر بنائے گئے ہیں _ عدالت نے ٹی او آر کی کاپی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کاحکم دے دیا، عدالت نے ٹی اوآر کی کاپی عطاالحق قاسمی کی وکیل کو فراہم کر دئیے_ چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی او,آر کاجائزہ لے لیں، تمام ریکارڈ آڈٹ حکام کو فراہم کیاجائے، ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا تو سنگین نتائج ہوں گے _

قاسمی کی وکیل نے کہا کہ ٹی اوآرز پراعتراض داخل کرنے کے لیے وقت دیاجائے_ چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی او آرز پر اعتراضات کی کیاضرورت ہے  _ عدالت نے عطاالحق قاسمی کے وکیل کے ٹی او آرز پر اعتراضات مسترد کردیئے _

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم تعیناتی پر اٹھنے والے اخراجات کامعاملہ آڈٹ کے لیے نجی کمپنی کوبھیج رہے ہیں، آڈٹ کمپنی کتنامعاوضہ لے گی_ نمائندے نے بتایا کہ کمپنی انیس لاکھ روپے لے گی_ چیف جسٹس نے کہا کہ انیس زیادہ ہیں، 12لاکھ میں آڈٹ مکمل کیاجائے _

عدالت نے حکم دیا ہے کہ آڈٹ کے اخراجات وزارت اطلاعات برداشت کریں، آڈٹ کمپنی چار ہفتوں میں تعیناتی کے بعد اخراجات کا آڈٹ کرے، آڈٹ کمپنی کوتمام دستاویزات فراہم کیے جائیں _

دستاویزات نہ دینے کی ذمہ داری حکام پر ہوگی عدالت

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے