پاکستان

وزیراعلی اشتہار کے 55 لاکھ جیب سے دیں

مارچ 8, 2018 < 1 min

وزیراعلی اشتہار کے 55 لاکھ جیب سے دیں

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سرکاری اشتہارات کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایک ماہ میں بارہ کروڑ کے اشتہارات دیے ہیں تو ایک سال میں ڈیڑھ ارب کے اشتہارات دیے گئے ہوں گے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سرکاری اشتہارات از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز کو چاہئے کہ اشتہار کی لاگت اپنی جیب سے ادا کریں، کیا یہ کوئی بادشاہت ہے؟

سپریم کورٹ نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران جاری کئے گئے اشتہارات کی تفصیل طلب کی تھی ۔ عدالت کو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ ایک مہینے میں بارہ کروڑ روپے کے اشتہارات دیے گئے ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایک مہینے کے 12 کروڑ دیئے گئے تو کیا ایک سال میں ڈیرھ ارب روپے کے اشتہارات دیئے گئے ہوں گے؟ چیف جسٹس نے پوچھا کہ اس ایک اشتہار پر کتنی لاگت آئی؟ سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ اس پر 55 لاکھ روپے خرچ ہوئے ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اتنی رقم سے بہت سے لوگوں کی ادویات آ جانی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اس اشتہار کے 55 لاکھ روپے اپنی جیف سے ادا کریں اور قومی خزانے میں جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت، مسلم لیگ (ن)، وزیراعلی پنجاب اور آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے