تحریک انصاف کا ڈی چوک مارچ، موٹروے کھود کر راستہ بند
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں حکومت نے اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد کے ڈی چوک آنے والے احتجاجی قافلے کو روکنے کے لیے موٹروے پر خندق کھود دی ہے۔
جمعے کو صبح سویرے ہی اسلام آباد میں داخلے کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا جبکہ موٹروے ایم ون پر بھی کئی جگہوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔
پنجاب اور ہزارہ کے جنکشن پر موٹروے ایم ون کو ہرو پُل کے قریب کھود کر خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روک دیا گیا۔
ادھر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چند درجن کارکن وقتا فوقتا تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ڈی چوک کے قریب بلیو ایریا پہنچے جن پر عصر کے وقت آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔
Array