طیارہ حادثے میں 49 مارے گئے
Reading Time: < 1 minuteنیپال میں مسافر طیارے کو لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 49 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق حادثہ دارالحکومت کٹھمنڈو کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران پیش آیا ۔
طیارے پر 71 افراد سوار تھے، 17 زخمی افراد کو طیارے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ امدادی کارکنوں نے طیارے کے ملبے میں لگی آگ بجھانے کے بعد لاشیں نکالی ہیں۔
حکام کے مطابق پرواز نمبر بی ایس 211 بنگلہ دیش کی فضائی کمپنی یو ایس بنگلہ کی تھی اور طیارہ پیر کی دوپہر تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے سے پھسل کر مشرقی جانب گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔
فلائٹ ریڈار 24 ویب سائٹ کے مطابق یہ طیارہ کٹھمنڈو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 20 منٹ پر اترا تھا۔
Array