اسپیکر کا اسمبلی سے واک آؤٹ
Reading Time: < 1 minuteایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا ہے ۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمان کی توہین برداشت نہیں کر سکتے ۔
اس سے قبل جب وزارت داخلہ کے حکام کو طلب کیا گیا تو بتایا گیا کہ سیکرٹری داخلہ قومی اسمبلی میں بلانے کے باوجود نہیں پہنچے ۔ اسپیکر کو بتایا گیا کہ سیکرٹری ارشد مرزا ساڑھے بارہ بجے تک تعلیمی اداروں میں منشیات کے روک تھام کے قانون کے ڈرافٹ بل پر بریفنگ کے لئے پارلیمنٹ نہیں پہنچے ۔
Array