پاکستان پاکستان24

طلال چودھری پر فرد جرم عائد کر دی گئی

مارچ 15, 2018 < 1 min

طلال چودھری پر فرد جرم عائد کر دی گئی

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کر دی ہے _ طلال چودھری کے وکیل کامران مرتضی نے عدالت سے درگزر کی استدعا کی ۔

سپریم کورٹ میں طلال چوہدری توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی_ طلال چودھری کے وکیل نے کہا کہ ہم نے تحری جواب جمع کرا دیا ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ بینچ نمبر ایک میں گزشتہ روز توہین عدالت کی دو درخواستیں خارج کی گئی ہیں، ان کا آرڈر آنے دیں تاکہ یہاں اس کو پیش کیا جا سکے ۔

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آج کی سماعت میں فرد جرم عائد کرنے دیں، آپ کو دفاع کا مکمل موقع فراہم کیا جائے گا ۔ طلال چوہدری کے وکیل نے کہا کہ توہین عدالت کی خارج ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی فیصلہ آنے دیا جائے، جو بیانات دیئے گئے وہ توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتے، طلال چوہدری نے جو بیانات دیئے اسے بدنیتی تو کہہ سکتے ہیں لیکن توہین عدالت نہیں ۔

عدالت نے طلال چودھری پر فرد جرم عائد کر دی اور طلال چودھری نے صحت جرم سے انکار سے انکار کیا ۔ عدالت کی جانب سے فراہم کی گئی فرد جرم قبول نہ کرنے کی دستاویز پر طلال چودھری نے دستخط کئے جس کے بعد ایک نقل ان کے وکیل کو فراہم کی گئی ۔ مقدمے کا باقاعدہ آغاز اب 27 مارچ سے ہوگا ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے