پاکستان پاکستان24

تب مشرف کو گرفتار کیا جائے؟

مارچ 16, 2018 < 1 min

تب مشرف کو گرفتار کیا جائے؟

Reading Time: < 1 minute

پرویز مشرف کے خلاف آئین توڑنے پر آرٹیکل چھ کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چلانے والی خصوصی عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ ملزم مشرف وطن واپسی پر سیکورٹی کے لئے وزارت داخلہ کو 7 روز میں تحریری درخواست دیں، ملزم نے تحریری درخواست نہ دی تو حکومت پرویز مشرف کو گرفتار کرکے واپس لائے ۔

پاکستان ۲۴ نامہ نگار کے مطابق پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت 8 مارچ کو ہوئی تھی جس کا تحریری حکمنامہ جاری کیا گیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ پرویز مشرف کی واپسی کیلئے حکومت کے اب تک کے اقدامات مایوس کن ہیں، پرویز مشرف عدالتی مفرور اور اس وقت دبئی میں رہائش پذیر ہیں، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مجرمان کے تبادلے کا معاہدہ موجود ہے، معاہدے کے تحت پرویز مشرف کی گرفتاری اور دبئی کی جائیداد ضبطی ہوسکتی ہے ۔

خصوصی عدالت کے آٹھ صفحات کے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف 7 روز میں وطن واپسی پر سیکورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ کو تحریری درخواست دیں، تحریری درخواست نہ دی گئی تو حکومت پرویز مشرف کو گرفتار کرکے واپس لائے، پرویز مشرف کی بیرون ملک تمام جائیداد ضبط کی جائے ۔ پاکستان ۲۴ نامہ نگار کے مطابق عدالت کے حکم کے مطابق وزارت داخلہ پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ بھی معطل کرسکتی ہے، ملک واپس نہ آنے کی صورت میں وزارت داخلہ پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے بھی رابطہ کرے ۔

اس سے قبل پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وطن واپسی کی صورت میں ان کے موکل کو وزارت دفاع سیکورٹی فراہم کرے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے