شریف خاندان ای سی ایل فیصلہ
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی کی یقین دہانی پر حکومتی اداروں کو کارروائی سے روک دیا ہے، اگر پرویز مشرف خود نہ آئے تو خصوصی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔
احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ کابینہ کو بھجوا دیا ہے، سپریم کورٹ کے 2016 کے فیصلے کی روشنی میں ای سی ایل کے تمام کیسوں کی کابینہ سے منظوری لازم ہے _ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے دور میں طریقہ کار میں تبدیلی کی جانی چاہیے تھی، نہیں کی گئی پرانا طریقہ جاری رہا _
احسن اقبال کے بیان کے مطابق چوہدری نثار دور کے تمام اور حالیہ ای سی ایل کیسز کی توثیق کابینہ سے کرائی جائے گا، وزارت داخلہ کے فیصلے کہیں اور نہیں ہوتے، آئین اور قانون کے دائرے میں ہوتے ہیں، چھ سو ای سی ایل کیسز کابینہ کو آج بھجوا دئیے ہیں۔

