جسٹس دوست کی رخصتی
Reading Time: < 1 minuteبنوں سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے جسٹس دوست محمد ساتھی ججوں اور چیف جسٹس سے فل کورٹ ریفرنس میں تقریری داد پائے بغیر آج ریٹائرڈ ہو گئے _ جسٹس دوست محمد خان نے ریٹائرمنٹ کے موقع پر عشائیہ بھی نہیں لیا اور گھر چلے گئے _
فل کورٹ ریفرنس کے بجائے جسٹس دوست محمد خان نے ساتھی ججوں کے اصرار پر ان کے ساتھ صرف ایک تصویر کھچوانے پر ہی اکتفا کیا _ اس موقع پر سپریم کورٹ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق چیف جسٹس اور دیگر ججز نے جسٹس دوست محمد کو الوداع کیا، جسٹس دوست محمد کے اعزاز میں سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا _
اس تقریب میں میڈیا کے نمائندوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا اس لیے یہ نہیں معلوم کہ کہاں منعقد ہوئی اور اس کا وقت کیا تھا تاہم سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس اور دیگر تمام ججز نے تقریب میں شرکت کی، چیف جسٹس سمیت تمام ججز نے جسٹس دوست محمد کی خدمات کو سراہا، تقریب کے اختتام پر ججز نے جسٹس دوست محمد کو اعزازی شیلڈذ بھی دیں _
عدالت عظمی کے اعلامیے کے ساتھ ججز کی گروپ فوٹو بھی ریلیز کی گئی ہے تاہم جسٹس دوست محمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر کی گئی تقریر ریلیز نہیں کی گئی