عالمی خبریں

قذافی کا بیٹا سیاست میں

مارچ 20, 2018 < 1 min

قذافی کا بیٹا سیاست میں

Reading Time: < 1 minute

لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی رواں سال ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

 

لیبیا کی معروف جماعت پاپولر فرنٹ پارٹی کے ترجمان ایمن ابو راس نے تیونس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے سیف الاسلام ان کی پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ہوں گے، صدارتی امیدوار کی کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے جس کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

لیبیا کے سابق حکمراں معمر قدافی کو بغاوت کے دوران اکتوبر 2011 میں قتل کردیا گیا تھا جب کے اُن کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو حراست میں لے لیا گیا اور دوران حراست انہیں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی تاہم کچھ عرصے بعد عام معافی کے اعلان کے تحت رہا کردیا گیا تھا، وہ اب بھی عالمی عدالت انصاف کو جنگی جرائم کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے