پاکستان پاکستان24

بلوچستان کی ’آزاد‘ سیاسی جماعت

مارچ 24, 2018

بلوچستان کی ’آزاد‘ سیاسی جماعت

بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں ہم خیال گروپ نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا ۔

کوئٹہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت بنانے کا ہم خیالوں نے فیصلہ کر لیا ہے جسکا اعلان ایک دو روز میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کرینگے، منشور بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نئی سیاسی جماعت ترقی پسند ہوگی اور بلوچستان کی روایتی جماعتوں سے مختلف ہوگی ۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ نئی پارٹی میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، سرفراز بگٹی، سید ہاشمی، جعفر مندوخیل، منظور کاکڑ، عاصم کرد گیلو، جان محمد جمالی، طاہر محمود اور آغا رضا وغیرہ شامل ہوں گے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے