پاکستان24 عالمی خبریں

روس برطانیہ سفارتی بحران بڑھ گیا

مارچ 26, 2018 2 min

روس برطانیہ سفارتی بحران بڑھ گیا

Reading Time: 2 minutes

برطانیہ روس سفاتی بحران نے امریکا اور یورپ کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کے بعد برطانیہ نے روسی سفارتی کاروں کوملک سے نکال دیا تھا، روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 23 برطانوی سفارت کاروں کو بھی ملک سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ اب امریکہ سمیت کئی ممالک نے روس کے سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے ۔ اس سے قبل یورپی ممالک جن میں لیٹویا، لیتھوانیا، ایسٹونیا اور پولینڈ نے روسی سفیروں کو اپنے اپنے دفتر خارجہ میں طلب کیا تھا ۔

امریکہ سب سے زیادہ روسی سفارتکار نکالنے والا ہے جس نے 60 سفارتکاروں کو واپس جانے حکم دیا ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ  واقعے کے بعد 60 روسی سفارتکاروں کو نکل جانے کا حکم دیا ہے ۔ امریکہ کے علاوہ جرمنی اور فرانس نے بھی پیر کو چار روسی سفارکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

 

یورپی یونین کے رہنما گذشتہ ہفتے اس بات پر متفق ہوئے تھے کہ زیادہ امکانات اس بات کے ہیں کہ برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو زہر دینے میں روس ملوث ہے۔ تاہم روس اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہمارے اتحادی برطانیہ پر حملے سے کئی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا اور نتیجتاً ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد بری طرح زخمی ہوئے۔‘ انھوں نے اس حملے کو ’کیمیکل ویپنز کنوینشن اور بین الاقوامی قوانین کی سخت خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے ’13 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ برطانوی شراکت داروں اور براہ اوقیانوس اتحادیوں کے ساتھ یکجہتی اور یورپی ممالک کے ساتھ تعاون میں لیا گیا ہے۔‘

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے