اسلام آباد کی مسلمان پولیس
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد پولیس بھتہ نہ ملنے پر فارم ہاؤس میں گھس گئی 47 افراد کو حراست میں لے لیا_ پولیس کے پی آر کےشعبے نے اپنی مسلمانی ظاہر کرنے کے لیے حراست میں لئے گئے مرد و خواتین کی تصاویر بنا کر میڈیا ہاؤسز اور سوشل میڈیا پر جاری کر دیں _
اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو پولیس نے راجہ کامران نامی شہری کے فارم ہاؤس پر ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارنے کا دعوٰی کیا ہے، پولیس کے مطابق 47 افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں 25 لڑکے اور 22 لڑکیاں شامل ہیں _
گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی،
پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر پاکستان 24 چہروں کی شناخت ختم کر کے شائع کر رہا ہے _
Array