متفرق خبریں

امریکی سفارتکار کرنل جوزف کی اڑان

مئی 12, 2018

امریکی سفارتکار کرنل جوزف کی اڑان

اسلام آباد میں نوجوان موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک سگنل توڑ کر گاڑی تلے کچلنے والے کرنل جوزف نے امریکہ کے لیے اڑان بھرنے کو پر تول دیے ہیں، بگرام ائربیس سے خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا  _

کرنل جوزف کی ایف آئی اے حکام نے امیگریشن کلیرنس کے لیے وزارت داخلہ کا اجازت نامہ مانگ لیا ہے جبکہ حکام کو بتایا گیا ہے کہ کرنل جوزف کو سفارتی استثناء حاصل ہے،

ذرائع کے مطابق کرنل جوزف کو آج شام تک امریکہ بھیجنے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنل جوزف کو امریکی طیارے سی 130 سے براستہ قطر امریکہ بھیجا جائے گا _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے