دبئی: 5 پاکستانی منشیات فروش گرفتار
Reading Time: < 1 minuteدبئی ( رپورٹ :عمران خان یوسفزئی)
متحدہ عرب امارات پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چرس فروخت کرنے والے گروہ کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے _ پانچوں کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے جبکہ منشیات فروش دبئی کے ایک بڑے گروپ میں چار سے پانچ ہزار درہم کی نوکری بھی کرتے ہیں _
ذرائع کے مطابق یو اے ای پولیس کو کچھ عرصے سے اطلاعات تھی کہ مختلف ریاستوں میں منظم طریقے سے چرس کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے جس پر اعلی افسران کیجانب سے ایک مخصوص ٹیم تشکیل دی گئی اور ویجیلنس کا سسٹم منظم کر کے ان منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا گیا اور ایک ساتھ مختلف مقامات سے تقریبا پانچ کے قریب منشیات فروشوں کو چرس کی بھاری مقدار کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا _
ملزمان کیخلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے پولیس زرائع کیمطابق منشیات فروشوں کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا جبکہ ملزمان یوا ے ای کی ایک کے بڑی کمپنی میں ملازمت بھی کرتے تھے ۔