پاکستان پاکستان24

آئی ایس آئی کی دھرنا رپورٹ

مئی 27, 2018 2 min

آئی ایس آئی کی دھرنا رپورٹ

Reading Time: 2 minutes

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کی استدعا پر فیض آباد دھرنا رپورٹ عام کر دی ہے _ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارت دفاع کی جانب سے جمع کرائی گئی آئی ایس آئی کی رپورٹ میں سارا ملبہ وفاقی حکومت، پولیس اور سوشل میڈیا پر ڈالا گیا ہے جبکہ دھرنے والوں کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ جسٹس شوکت صدیقی پر بھی تنقید کی گئی ہے _

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس میں طویل میٹنگ کے بعد آئی ایس آئی کو دھرنا ختم کرانے کیلئے مذاکرات کا مکمل اختیار دیا گیا اور دھرنے کے پیچھے آئی ایس آئی کے ہونے سے متعلق غلط کہانیاں بنائی گئیں _ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حقیقت میں معاملے کے پرامن حل کیلئے آئی ایس آئی نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا، سیاسی قیادت اور دھرنا قیادت کے درمیان کئی مذاکرات کے دور کرائے گئے جو ناکام ہوئے، مذاکرات کی ناکامی کی وجہ حکومت کی طرف سے وزیر قانون کے استعفے کے معاملے پر موقف تھا،

آپریشن کی ناکامی کے بعد دھرنا قائدین کے انتہائی جذبات کے باوجود آئی ایس آئی نے انہیں مذاکرات کیلئے راضی کیا،رپورٹ

ملک بھر سے حمایت ملنے کے بعد دھرنا قائدین پوری حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا،رپورٹ

آئی ایس آئی کی طرف سے دھرنا قائدین کو اپنے اصل مطالبات تک محدود رہنے پر راضی کیا گیا،رپورٹ

پچیس نومبر کے پولیس آپریشن کی تحقیقات کا دھرنا قائدین کا مطالبہ بھی تسلیم کیا گیا،رپورٹ

دھرنا قائدین کے عمل اور تقاریر سے متعلق انہیں بلا کر وضاحت لی جاسکتی ہے،رپورٹ

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سیاسی رہنماوں کی بیان بازی سے معاملے کو ہوا ملی،رپورٹ

مظاہرین کیخلاف آپریشن اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کے درمیان موثر کوآرڈینشن نہ ہونے کے باعث ناکام ہوا،رپورٹ

دھرنے کو ختم کرانے کیلئے سیاسی پلیٹ فارم کے استعمال کی آئی ایس آئی کی سفارشات کے باوجود آپریشن کیا گیا،رپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کو رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے