عاصمہ حامد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات
عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی منظوری کے بعد عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
عاصمہ حامد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہیں ۔ عاصمہ حامد نے امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ وہ جنوری دو ہزار چودہ سے تاحال اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی تعینات رہ چکی ہیں جبکہ وہ دو مرتبہ قائم مقام ایڈوو کیٹ جنرل کے عہدے پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں ۔
تحریک انصاف نے عاصمہ حامد کے تقرر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

