بنک سے 14 کروڑ کا سونا لوٹ لیا
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی میں حیدر روڈ پر 6 ڈاکو بینک سے 14 کروڑ مالیت کا کئی کلو سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔بینک منیجر کا کہنا کہ ڈاکو رات 2 سے4 بجے کے دوران بینک میں داخل ہوئے، ایک سیکیورٹی گارڈ کو باندھا اور دوسرے کو بے ہوش کردیا،
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے کٹر کے ذریعے بینک کے تمام لاکرز کاٹے اور ان میں موجود تقریبا 14 کروڑ مالیت کا کئی کلو سونا اور 8 لاکھ نقدی لے کر فرار ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لے گئے، پولیس نے بینک کے 2 گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے _
Array