بس ہوسٹس قتل کی ویڈیو وائرل
کوہستان ڈائیو بس ٹرمینل پر سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے قتل ہونے والی بس ہوسٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور لوگوں نے متعلقہ حکام کی بے حسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے چیف جسٹس سے نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
چند روز قبل فیصل آباد/ سرگودھا روڈ الہلال ٹریول سٹینڈ پر سکیورٹی گارڈ اور بس ہوسٹس میں تلخ کلامی ہوئی، بس کے گارڈ نے ہوسٹس کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور ہا تھ پکڑا جس پر ہوسٹس نے غصہ کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سکیورٹی گارڈ نے ہوسٹس کو گولی مار دی، کوہستان ڈائیو بس کمپنی نے اس پر کوئی مؤقف نہیں دیا ۔
فیس بک اور ٹوئٹر پر ہزاروں لوگوں نے ویڈیو پر تبصرے کئے اور سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔ فیس بک پر بس کمپنی کے خلاف مہم بھی چلائی جا رہی ہے کہ وہ اپنے سیکورٹی گارڈز کی تربیت کرنے اور خواتین کا احترام سکھانے میں کیوں ناکام ہے ۔

