اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ
سینیٹ الیکشن میں اہلیت کے مقدمے میں اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فزیو تھراپی سے اسحاق ڈار کے عارضے میں 10 سے 15 فیصد بہتری آئی ہے ۔
عدالت میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق تاحال اسحاق ڈار کے بازوؤں میں تکلیف ہے اور اسحاق ڈار کی گردن کی حرکت بھی محدود ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گردن میں تکلیف سے اسحاق ڈار بے سکونی محسوس کرتے ہیں، پاکستان ٹونٹی فور کے مطابق رپورٹ میں ڈاکٹرز نے تجویز دی ہے کہ مناسب ہوگا اسحاق ڈار کی فیزیوتھراپی کو مزید 8 ہفتے جاری رکھا جائے، ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق 8 ہفتوں کی فیزیوتھراپی معقول فیصلہ ہوگا اور 2 ماہ بعد اسحاق ڈار کا نیا ایم آر آئی کرایا جائے گا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے عارضے میں بہتری نہ آئی تو سرجری کا آپشن دوبارہ زیر بحث لایا جائے گا ۔ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ نیوروسرجن رچرڈگلان کی تیار کردہ ہے اور اس پر 8 جون 2018 کی تاریخ درج ہے ۔

