متفرق خبریں

حسین حقانی کو واپس لانے کیلئے قانون سازی

جون 26, 2018 < 1 min

حسین حقانی کو واپس لانے کیلئے قانون سازی

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کیس میں حسین حقانی کو امریکا سے واپس لانے کیلئے قانون کا مسودہ تیار کرنے کی مہلت دی ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ حسین حقانی نے سپریم کورٹ کو وطن واپس آنے کی یقین دہانی کرائی تھی، اب  واپس نہیں آ رہا ۔

عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں میمو کمیشن رپورٹ سفارشات پر عمل درآمد کیس کی سماعت کی ۔ عدالتی معاون احمر بلال صوفی نے بتایا کہ اس کیس کے دو پہلو ہیں، ایک پہلو میمو گیٹ کی دوبارہ تحقیقات کرنا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حسین حقانی نے امریکا جاتے ہوئے سپریم کورٹ کو وطن واپس آنے کی یقین دہانی کرائی تھی، اب حسین حقانی واپس نہیں آ رہا، کیسے لایا جائے ۔ عدالتی معاون نے بتایا کہ قانون نہ ہونے کی وجہ سے اس معاملے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بیرون ملک سے افراد کی وطن واپسی کیلئے موثر قانون سازی کی ضروت ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی معاون کے مطابق قوانین میں ترمیم کئے بغیر حسین حقانی کو نہیں لایا جا سکتا، آپ دو ہفتوں میں قوانین کے مسودے کا ڈرافٹ تیار کر کے لائیں ۔

بعد ازاں مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے