جسٹس صدیقی انکوائری پیش رفت
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کے بعد شروع ہونے والے قضیے میں تازہ پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ سپریم کورٹ سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سخت نوٹس کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے رجوع کیا ہے ۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ جسٹس صدیقی سے الزامات کے ثبوت مانگیں اور اگر وہ مہیا کریں تو اس پر اپنے کمنٹس دیں۔ جس کے بعد یہ چیف جسٹس پاکستان کو بھجوائے جائیں اگر ضروری ہوا تو اس پر مناسب کارروائی کی جائے گی ۔

