پاکستان پاکستان24

عمران، بلاول، شہباز کو نوٹس

جولائی 25, 2018

عمران، بلاول، شہباز کو نوٹس

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کئی سیاست دانوں کو مہنگی پڑ گئی ۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان، بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی افراد کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔

انتخابی مہم کے خاتمے کے بعد میڈیا ٹالک کیوں کی، الیکشن کمیشن نے عمران خان کی گفتگو کا نوٹس لے لیا، عمران خان نے ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ۔ پی ٹی آئی چئیرمین نے کیمروں کی موجودگی میں کھلے عام بلے پر مہرلگائی ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی الیکشن کمیشن کے نوٹس کی زد میں آ گئے ۔ الیکشن کمیشن نے بلاول کی لائیو ٹالک کا بھی نوٹس لے لیا ۔
ٹی وی ٹالک پر شہبازشریف اور خواجہ آصف کو بھی نوٹس جا ری کیے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے متعلقہ ٹی وی چینلز کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن واضح کیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے، خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے