متفرق خبریں

کس جماعت کے کتنے ووٹ

جولائی 28, 2018 4 min

کس جماعت کے کتنے ووٹ

Reading Time: 4 minutes

الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد عام انتخاب میں تحریک انصاف کو ایک کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 7 سو 92 ووٹ لینے والی جماعت قرار دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے 1 کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 2 سو 25 ووٹ حاصل کئے ہیں ۔

عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والی جماعتوں کے ووٹوں کی تعداد الیکشن کمیشن نے جاری کی ہے ۔ تحریک انصاف نے سب سے زیادہ ایک کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 7 سو 92 ووٹ حاصل کئے، مسلم لیگ (ن) 1 کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 2 سو 25 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر جبکہ پیپلز پارٹی نے 68 لاکھ 94 ہزار 2 سو 96 ووٹ حاصل کئے ۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک بھر سے آزاد امیدواروں نے 60 لاکھ 11 ہزار 337 ووٹ حاصل کیے ہیں اسی طرح مذہبی جماعتوں کا اتحاد ایم ایم اے 25 لاکھ 30 ہزار 452 ووٹ حاصل کر سکا ۔ تحریک لبیک پاکستان 21 لاکھ 91 ہزار 679 ووٹ لے سکی ۔

عوامی نیشنل پارٹی کو 8 لاکھ 8 ہزار جبکہ ایم کیو ایم کو 7 لاکھ 29 ہزار ووٹ پڑے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 12 لاکھ 57 ہزار 351 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختوانخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی پہلے نمبر پر رہیں۔
الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کے حاصل کردہ ووٹوں کی تفصیلات جاری کر دی ۔ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف 1 کروڑ 68 لاکھ 57 ہزار 35 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن 1 کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 225 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔ قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 68 لاکھ 94 ہزار 296 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہی۔ قومی اسمبلی میں آزاد امیداوروں نے 60 لاکھ 11 ہزار 297 ووٹ ، متحدہ مجلس عمل نے 25 لاکھ 30 ہزار 452 ووٹ جبکہ تحریک لبیک پاکستان نے 21 لاکھ 91 ہزار 679 وو ٹ حاصل کیے ۔ قومی اسمبلی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 12 لاکھ 57 ہزار 351 ووٹ حاصل کیے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے 8 لاکھ 8 ہزار 229 ووٹ ، متحدہ قومی موومنٹ نے 7 لاکھ 29 ہزار 767 ووٹ ، پاکستان مسلم لیگ ق نے 5 لاکھ 15 ہزار ووٹ حاصل کیے۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے 3 لاکھ 17 ہزار، بلوچستان نیشنل پارٹی نے 2 لاکھ 2 ہزار ووٹ حاصل کیے۔: قومی اسمبلی میں اللہ اکبر تحریک کو 1 لاکھ 71 ہزار م پاک سر زمین پارٹی کو 1 لاکھ 29 ہزار ووٹ ملے۔ عوامی مسلم لیگ کو 1 لاکھ 17 ہزار، پاکستان عوامی راج کو 1 لاکھ 15 ہزار ووٹ ملے۔
سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 38 لاکھ 39 ہزار 389 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہی۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 14 لاکھ 89 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، پاکستان تحریک انصاف 14 لاکھ 22 ہزار ووٹ لیکر سندھ اسمبلی میں تیسرے نمبر پر رہی ۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم نے 7 لاکھ 73 ہزار ووٹ حاصل کیے ، تحریک لبیک کو سندھ اسمبلی میں 4 لاکھ 41 ہزار ووٹس ملے۔
پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف 1 کروڑ 11 لاکھ 39 ہزار 638 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہی ، پاکستان مسلم لیگ ن 1 کروڑ 5 لاکھ 14 ہزار 62 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ، آزاد امیدوار 61 لاکھ 90 ہزار ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک لبیک نے 18 لاکھ 76 ہزار ووٹ اورپاکستان پیپلز پارٹی کو 17 لاکھ 76 ہزار ووٹ ملے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف 21 لاکھ 2 ہزار 84 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہی۔ متحدہ مجلس عمل کے پی اسمبلی میں 11 لاکھ 7 ہزار 486 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔ کے پی اسمبلی میں آزاد امیداور 9 لاکھ 22 ہزار ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخواس اسمبلی میں 7 لاکھ 92 ہزار اور مسلم لیگ ن نے 6 لاکھ 43 ہزار ووٹ حاصل کیے ۔
بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی 4 لاکھ 39 ہزار 635 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہی، ازاد امیدواروں نے 3 لاکھ 18 ہزار ووٹ حاصل کیے۔ متحدہ مجلس عمل نے 2 لاکھ 61 ہزار، بی این پی نے 1 لاکھ 26 ہزار ووٹ ، بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف نے 1 لاکھ 94 ہزار ووٹ ۔ بلوچستان میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو 1 لاکھ 8 ہزار ووٹ ملے۔ بلوچستان اسمبلی میں بی این پی عوامی نے 90 ہزارم نیشنل پارٹی نے 87 ہزارووٹ حاصل کیے ۔ بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے 57 ہزارم اے این پی نے 45 ہزار ووٹ حاصل کیے ۔ بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے 20 ہزار، تحریک لبیک نے 10 ہزار ووٹ حاصل کیے

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 270 حلقوں میں تحریک انصاف 115، مسلم لیگ (ن) 64 اور پیپلزپارٹی نے 43  جب کہ دیگر جماعتوں میں 13 آزاد، ایم ایم اے 12، ایم کیو ایم 6 اور پاکستان مسلم لیگ نے چار نشستیں حاصل کی ہیں ۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے 4 ،بی این پی مینگل 3،  جی ڈی اے 2  جب کہ عوامی مسلم لیگ، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت نے ایک، ایک سیٹ حاصل کی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے