پاکستان پاکستان24

دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

جولائی 29, 2018

دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

لاہور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ خواجہ آصف نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کے الیکشن میں دھاندلی کے معاملے پر ایسا جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں پی سی او جج شامل نہ ہوں ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہونے والا الیکشن متنازع ہے، الیکشن کے حوالے سے ہمیں شدید تحفظات ہیں، اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ کل دیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کریں گے۔

اجلاس میں پارلیمانی پارٹی اور مرکزی مجلس عاملہ کے اکثریتی اراکین نے رائے دی کہ اسمبلیوں میں جا کر حلف ضرور اٹھائیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج بھی پنجاب کی ایک بڑی جماعت ثابت ہوئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے