پاکستان

صوابی: ماورائے عدالت قتل پر احتجاج

اگست 14, 2018

صوابی: ماورائے عدالت قتل پر احتجاج

صوابی میں مبینہ طور پر انسداد دہشت گردی کے محکمے سی ٹی ڈی پشاور کی کارروائی میں ائیر فورس سے ریٹائرڈ نورالحق ولد رحمان الحق سکنہ نظر خیل کو قتل کر دیا گیا ۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق نورالحق کو صبح صادق کے وقت مبینہ طور پر بیوی بچوں کے سامنے سوتے میں قتل کیا گیا ۔ مقتول پاکستان مسلم لیگ ضلع صوابی کے راہنما جہانزیب خان اور سب انسپکٹر ہارون خان کے چچا زاد بھائی تھے ۔

مقتول کی نماز جنازہ کے بعد احتجاج کیا گیا۔ صوابی امن چوک میں مظاہرہ اور میت کو سڑک پر رکھ کر نعرے بازی کی گئی ۔ مقتول کے خاندان کو انصاف کی فراہمی کیلئے مظاہرے کے دوران ماورائے عدالت قتل کی سخت مذمت کی گئی ۔

غم و غصے میں بپھرے مظاہرین نے مرکزی شاہراہ پر مقتول کیلئے قبر کی کھدائی شروع کر دی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے