شمالی وزیرستان میں حالات کشیدہ
Reading Time: < 1 minuteشمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی فائیرنگ کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں ۔ مقامی قبائل نے سڑک پر دھرنا دے دیا ہے ۔ مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شنہ خوڑہ خٹی کلی کا ایک نوجوان فائرنگ سے جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور فائرنگ کے بعد میرانشاہ دتہ خیل روڈ مکمل طور پر بند ہے جبکہ دھرنا جاری ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔

علاقے سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پرامن مظاہرین پر فوجیوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور سات شہری زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں اور مطالبہ ہے کہ ان اہلکاروں کا کورٹ مارشل کیا جائے ۔
Array