اعظم طارق قتل کیس
Reading Time: < 1 minuteانسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سابق ممبر قومی اسمبلی اعظم طارق قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کی شناخت پریڈ کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر وسیم احمد سمیت تین گواہان کے بیانات قلم بند کئے گئے ہیں ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید تین گواہان طلب کر لئے ہیں، مقدمے میں سید محسن علی نقوی نامزد ملزم ہیں ۔ عدالت ملزم سبطین کاظمی کو پہلے ہی بری کر چکی ہے ۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شارخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔
Array