پاکستان

‎مغوی جج کی ویڈیو جاری، ’طالبان کے مطالبات مان لیے جائیں‘

اپریل 29, 2024 < 1 min

‎مغوی جج کی ویڈیو جاری، ’طالبان کے مطالبات مان لیے جائیں‘

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے اغوا کیے گئے جنوبی وزیرستان کے سیشن جج شاکر اللہ مروت کی اغوا کاروں نے ویڈیو جاری کی ہے۔

اتوار کی رات کو منظر عام پر آنے پر اس ویڈیو میں شاکر اللہ مروت کہہ رہے ہیں کہ ’مجھے طالبان اپنے ساتھ ڈی آئی خان ٹانک روڈ سے یہاں پر لائے ہیں جو کہ جنگل بھی ہے اور حالت جنگ میں بھی ہے۔‘

بیان کے مطابق ’ان کے کچھ مطالبات ہیں کہ جب تک وہ پورے نہیں ہوں گے میری رہائی ممکن نہیں ہے۔ گھر والوں سے یہی کہوں گا کہ میں بالکل خیریت سے ہو لیکن جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے میری رہائی نہیں ہو سکتی۔‘

انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، خیبر پختونخوا حکومت، حکومت پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ’ان کے مطالبات جلد سے جلد پورے کریں اور میری رہائی ممکن بنائیں۔‘

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق سیشن جج شاکر اللہ مروت کو سنیچر کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ’سیشن جج ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہے تھے اور ڈیرہ روڈ بھگوال کے قریب سے انہیں اغوا کیا گیا۔ اغوا کار سیشن جج شاکر اللہ مروت کی گاڑی اور ڈرائیور چھوڑ کر انہیں ساتھ لے گئے ہیں۔‘

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں سیشن جج کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو جج کی بحفاظت بازیابی کی ہدایت کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے