زرداری کیلئے جے آئی ٹی بن گئی
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے مبینہ طور پر ۳۵ ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، چھ رکنی جے آئی کے سربراہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اکنامک کرائم احسان صادق ہوں گے ۔
عدالت عظمی سے جاری کئے گئے تحریری حکم کے مطابق جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میں نیب کے ڈائریکٹر نعمان اسلم، ایس ای سی پی کے محمد افضل، سٹیٹ بنک کے ماجد حسین، ایف بی آر کے عمران لطیف اور آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر شاہد پرویز شامل ہیں ۔
جے آئی ٹی کو تمام انتظامی محکموں اور ایجنسیوں کا تعاون حاصل ہوگا جبکہ اس کی حفاظت پاکستان رینجرز کے ذمے ہوگی۔ یہ اپنی پہلی رپورٹ پندرہ یوم میں دے گی جبکہ مقدمے کی آئندہ سماعت 24 ستمبر کو ہوگی ۔
Array