لاہور کے 12 نجی اسپتالوں کو نوٹس
Reading Time: < 1 minuteچیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج کا از خود نوٹس لیتے ہوئے 12 اسپتالوں کے مالکان کو نوٹس جاری کرکے کل عدالت طلب کر لیا ہے ۔
چیف جسٹس نے لاہور رجسٹری میں نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج کے ازخود نوٹس پر کارروائی کی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نجی اسپتالوں میں ایک دن علاج کے لاکھوں روپے بٹور لئے جاتے ہیں ۔ چیف جسٹس نے لاہور کے ڈاکٹرز اسپتال اور حمید لطیف اسپتال سمیت 12 اسپتالوں کے مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اتوار 16 ستمبر کو طلب کر لیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے سیکریٹری ہیلتھ اور ہیلتھ کئیر کمیشن کے سربراہ کو بھی نوٹس جاری کر کے مؤقف دینے کیلئے کہا ہے ۔
Array