عالمی خبریں

برطانیہ میں پاکستانی منی لانڈر گرفتار

ستمبر 18, 2018 < 1 min

برطانیہ میں پاکستانی منی لانڈر گرفتار

Reading Time: < 1 minute

برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں زیر حراست لیے جانے والے پاکستانی شہری سندھ حکومت کے گریڈ 18 کے افسر فرحان جونیجو ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ فرحان جونیجو سابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کی دست راست تھے ۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق مخدوم امین فہیم نے منسٹری میں ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا تھا ۔ ایف آئی اے کراچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی، امین فہیم اور فرحان جونیجو کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کا سراغ لگایا تھا، فرحان جونیجو نے نجی بینک کے افسران کی مدد سے 25 کروڑ روپے دبئی، برطانیہ، امریکا اور سوئٹزرلینڈ منتقل کیے ۔ نجی بینک کا ایک اعلی افسر اور ایک منی چینجر منی لانڈرنگ میں ملوث تھا ۔ کہا جا رہا ہے کہ رشوت کی رقم فرحان جونیجو کی اہلیہ، ان کی والدہ اور بھائیوں کے غیرملکی اکاونٹس میں منتقل کی گئی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے