نجی اسکولز فیس مقدمات
سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیسوں کے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بڑے اسکولز اب فریق ہیں کیس میں اپنا دفاع کریں ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نجی اسکولوں کی ہائیکورٹ فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی ۔ عدالت نے ملک بھر کی ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کی رجسٹریوں میں زیرسماعت اسکولوں کے ایک جیسے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ سپریم کورٹ نے 4 اکتوبر کو نجی اسکولوں کے تمام مقدمات سننے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بڑے اسکولوں کو فریق بنا کر اس معاملے کو سماعت کیلئے مقرر کر رہے ہیں، اسکولوں نے اس معاملے میں خود اپنا دفاع کرنا ہے، یہ اہم مسئلہ ہے ۔

