سیاست میں فوج پس پردہ ہے
Reading Time: < 1 minuteسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فوج پس پردہ رہ کر سیاست میں مداخلت کرتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حالات میں دوبارہ وزیراعظم نہیں بننا چاہوں گا ۔
سما ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان نے کہا کہ دوبارہ وزیراعظم نہیں بننا چاہوں گا کیونکہ سول ملٹری تناو سے کوئی بھی وزیراعظم ڈلیور نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس تناو کو محض مفروضہ کہتے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے، جب تک انٹلی جنس اداروں کے کردار اور اس تناو کا خاتمہ نہیں ہوتا کوئی بھی وزیراعظم کام نہیں کرسکتا۔
شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ مجھے شوق نہیں کہ اپنی بے عزتی کرواؤں، میڈیا کو کنٹرول کیا جاتا ہے اور عدلیہ بھی شکایت کررہی ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد حقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
Array