پرویز اشرف کی گاڑی نے اہلکار کچل دیا
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی موت واقع ہوگئی ۔ تھانہ آبپارہ نے متوفی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔
پنجاب پولیس کا اہلکار مہران عباسی فیصل ایونیو پر زیرو پوائنٹ کے قریب موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ لینڈ کروزر کی ٹکر سے موٹر سائیکل تباہ ہو گئی اور سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق راجہ پرویز اشرف کا ڈرائیور عابد نواز گاڑی غفلت اور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا ۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ۔
Array