متفرق خبریں

آسیہ بی بی کا مقدمہ مقرر

اکتوبر 5, 2018

آسیہ بی بی کا مقدمہ مقرر

سپریم کورٹ نے توہین رسالت پر سزائے موت کا سامنا کرنے والی آسیہ بی بی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پیر 8 اکتوبر کو سماعت کرے گا ۔

ٹرائل کورٹ نے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی ۔ ہائیکورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی موت کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا ۔ آسیہ بی بی نے موت کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع رکھا ہے ۔

سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور دیگر کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔ سپریم کورٹ میں دو ہزار پندرہ سے اپیل زیر سماعت ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے