پاکستان

سگے بھائیوں سمیت تین بچے ٹرین نے کچل دیئے

اکتوبر 19, 2018

سگے بھائیوں سمیت تین بچے ٹرین نے کچل دیئے

اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں ٹرین کی ٹکر سے تین بچے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ امدادی اداروں نے بچوں کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کر دیں ۔

مقامی لوگوں کے مطابق دو ٹرینوں کی کراسنگ کے دوران بچے ایک طرف سے آنے والی ٹرین سے بھاگے تو دوسری طرف سے آنے والی ٹرین کی زد میں آ گئے ۔ جان بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جن کا تعلق ضلع اٹک سے بتایا جاتا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے