خادم رضوی کے پیروڈی اکاؤنٹ نے تہلکہ مچا دیا
Reading Time: < 1 minuteسوشل میڈیا ویب سائٹ پر خادم رضوی کے مزاحیہ اکاؤنٹ نے لوگوں کو تفریح طبع کا سامان فراہم کیا ہے ۔ آج ہی بنائے گئے اکاؤنٹ سے مختلف لوگوں کو جواب دیئے گئے ہیں ۔
مزاحیہ اکاؤنٹ نے اینکر غریدہ فاروقی کو دیئے گئے جواب نے ہزاروں لوگوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا ہے ۔ غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کیا کہ خادم رضوی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی معطلی کے بعد حکومت فوری عمل کرتے ہوئے اس کے دیگر سوشل میڈیا چینلز بھی بند کرے ۔
اس کے جواب میں خادم رضوی کے مزاحیہ اکاؤنٹ نے غریدہ کو لکھا ہے کہ میں ادھر ہی ہوں، ہنی ۔ ہم نے اس ملک کے ساتھ وہی کیا ہے جو تم نے اپنی ملازمہ کے ساتھ کیا تھا ۔
اس مزاحیہ اکاؤنٹ سے تین سو سے زائد ٹویٹس کئے گئے ہیں اور سارے طنز و مزاح پر مبنی ہیں ۔
Array