عامر لیاقت پر فرد جرم عائد
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے عامر لیاقت پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کر دی ہے ۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے صحت جرم سے انکار کیا ہے ۔
عدالتی آرڈر کے مطابق بظاہر عامر لیاقت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔ وکیل نے کہا کہ میرا موکل غیر مشروط معافی مانگ رہا ہے۔
عامر لیاقت پر آئین کے آرٹیکل 204(3) کے تحت فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔ عامر لیاقت نے ٹی وی چینل کے پروگرام میں توہین عدالت کی۔ عامر لیاقت کا رویہ بھی غیر مناسب تھا۔ عدالت
شہادتیں پیش کرنے کے لیے 29 نومبر تک مہلت دیتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ فرد جرم کی نقل ملزم کے وکیل کو فراہم کریں۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی ۔
عامر لیاقت کے خلاف جنگ گروپ اور اینکر شاہ زیب خانزادہ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر دو الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں ۔ اس سے قبل عدالت نے عامر لیاقت کو پروگرام کرنے کی اس شرط کے ساتھ اجازت دی تھی کہ وہ دوسرے چینلز مالکان اور اینکرز کی تضحیک نہیں کریں گے ۔