چیف جسٹس نے مطیع اللہ جان سے کہا
Reading Time: < 1 minuteنواز شریف و مریم نواز کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی اپیلیں سننے کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کئی بار وکیل خواجہ حارث سے ایسے جملے کہے کہ عدالت میں ہنسنے کی آوازیں سنائی دیں ۔
ایک موقع پر چیف جسٹس نے بنچ میں جسٹس آصف کھوسہ کی شمولیت پر وکیل خواجہ حارث کی رائے لی تو حاضرین ہنس پڑے ۔ اسی دوران چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ وکیل خواجہ حارث کو دیکھ کر آپ کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں ۔ یہ بات سن کر وکیل اور صحافی پھر ہنسے تو چیف جسٹس نے سامنے کی رو میں بیٹھے مطیع اللہ جان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ آج تو متین ( وکلا نے نام درست کرایا) مطیع اللہ جان بھی مسکرا رہے ہیں، یہ بہت کم مسکراتے ہیں ۔
مطیع اللہ جان نے مسکراتے ہوئے عدالت کو تعظیم دی ۔
Array