متفرق خبریں

وزیرستان میں ایف ڈبلیو او کے خلاف دھرنا

نومبر 18, 2018 < 1 min

وزیرستان میں ایف ڈبلیو او کے خلاف دھرنا

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی پشاور

شمالی وزیرستان میں معدنیات پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے خلاف مقامی لوگوں نے دھرنا دیا ہے ۔ دھرنا میران شاہ کے علاقے محمد خیل گاؤں کے عوام نے ایف ڈبلیو او کے خلاف دیا ۔
شمالی وزیرستان میں دھرنے دینے والوں کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے کئی سالوں سے ہماری معدنیات پر قبضہ جما رکھا ہے ۔ دھرنے کے شرکاء نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایف ڈبلیو او معدنیات میں سے 18 فیصد ہمیں دے ۔

محمد خیل علاقے کے اہلیان نے ایف ڈبلیو او کی گاڑیوں کیلئے احتجاجا روڈ بند کر رکھا ہے ۔ مقامی لوگوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ گاؤں محمد خیل کے افراد کو بطور ڈرائیور اور کرومائٹ پہاڑ میں کام پر رکھا جائے ۔ دھرنے کے شرکا نے علاقے کو بجلی کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے