انیل مسرت چیف جسٹس کا میزبان؟
Reading Time: < 1 minuteسوشل میڈیا پر چیف جسٹس ثاقب نثار کی لندن میں ڈنر کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں ان کے ساتھ بزنس مین انیل مسرت بیٹھے ہیں ۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر پر سوال اٹھائے ہیں اور پوچھا ہے کہ لندن دورے میں چیف جسٹس اور ان کے اہل خانہ کا میزبان کون ہے؟
واضح رہے کہ چیف جسٹس اپنے بیٹے نجم ثاقب کی گریجویشن تقریب میں شرکت کیلئے لندن گئے ہیں ۔ انیل مسرت کو تحریک انصاف کا فنانسر اور عمران خان کے قریب سمجھا جاتا ہے ۔ دوسری جانب انیل مسرت کی تصاویر آرمی چیف کے ساتھ بھی ماضی میں وائرل ہو چکی ہیں ۔
Array