چند دن بعد پتہ چلے گا، چیف جسٹس
Reading Time: < 1 minuteچیف جسٹس ثاقب نثار نے شدت پسند مذہبی عناصر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے خواہش مندوں کو چند دن کے لئے انتظار کرنے کا کہا ہے ۔
لندن کے دورے پر موجود چیف جسٹس سے جب سوال کیا گیا کہ پاکستان میں آپ سیاست دانوں کے خلاف توہین عدالت کے قانون کا استعمال کر کے ان کو جیل بھجواتے اور نااہل کرتے ہیں مگر ججوں کے قتل اور جرنیلوں کے کفر کے فتوے دینے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ آپ کو چند دن بعد پتہ چلے گا ۔
چیف جسٹس کو برطانیہ کے دورے میں سخت سوالات کا سامنا ہے اور انہوں نے زیادہ تر جواب مستقبل پر چھوڑ دیے ہیں ۔
Array