پاکستان24 متفرق خبریں

تین ماہ میں سات کھرب کا قرضہ لیا

نومبر 24, 2018 < 1 min

تین ماہ میں سات کھرب کا قرضہ لیا

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے تین ماہ میں سات کھرب اڑتیس ارب روپے کا قرض لیا ہے ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ جولائی تا ستمبر کے دوران بجٹ خسارہ پانچ کھرب41ارب67کروڑرہا جبکہ خسارہ جی ڈی پی کا 1.4فیصد ہے ۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ جولائی تا ستمبر 11 کھرب 2 ارب روپے مجموعی ریونیو جمع ہوا ۔ وزارت خزانہ میں موجود ذرائع کا دعوی ہے کہ 9کھرب75ارب20کروڑ روپے ٹیکس ریونیو جمع ہوا جبکہ ایک کھرب26ارب89کروڑ روپے نان ٹیکس ریونیو جمع کیا گیا ۔

وزارت خزانہ کے اعدا و شمار کے مطابق وفاقی ٹیکس ریونیو 8کھرب86ارب58کروڑ روپے جمع کیا گیا، صوبائی ٹیکس ریونیو میں 88ارب62کروڑ روپے جمع کیے گئے۔ جولائی تا ستمبر کے دوران مجموعی اخراجات 16 کھرب 43 ارب 77 کروڑ روپے ہوئے ۔ قرضے پر سود کی مد میں پانچ کھرب سات ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دفاع پر دو کھرب 19 ارب 39 کروڑ خرچ ہوئے ۔ ترقیاتی اخراجات اور قرضے کی ادائیگی میں 1کھرب 9ارب 21کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے ۔ پی ایس ڈی پی کے تحت ایک کھرب 6ارب 60 کروڑ روپے جاری کیے گئے ۔

پہلے تین ماہ میں سات کھرب 38ارب42کروڑ روپے کا قرضہ لیا گیا ۔ بیرونی قرضہ دوکھرب10ارب77کروڑ روپے قرضہ لیا گیا ۔ مقامی طور پر پانچ کھرب 27ارب 65کروڑ روپے کا قرضہ لیا ۔ مجموعی بیرونی قرضہ تین کھرب81ارب31کروڑ50لاکھ روپے کا لیا

ایک کھرب 70 ارب 54 کروڑ 50 لاکھ روپے کا قرضہ واپس کیا گیا نیٹ بیرونی قرضہ دو کھرب 10ارب77کروڑ روپے کا رہا

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے