آج سے میڈیا پر کریک ڈاؤن کا آغاز، شاہد مسعود
کرپشن کیس میں گرفتار سرکاری ٹی وی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آج سے میڈیا پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے ایف آئی اےکی تحویل پیش کئے جانے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں شاہد مسعود نے دعوی کیا کہ اب سوشل میڈیا پر بھی کریک ڈاؤن ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز مجھ سے کیا گیا ہے ۔

