شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ
Reading Time: < 1 minuteقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔خون کے نمونے لیے گئے اور سی ٹی اسکین بھی کیا گیا۔رپورٹ آنے کے بعد میڈیکل بورڈ اپنی سفارشات پیش کرے گا۔
شہباز شریف کوسخت سکيورٹي ميں نیب کی تحویل میں نجي اسپتال لایا گیا،ان کے خون کے نمونےلیےگئےاورسی ٹی اسکین بھی کیاگیا۔
اس سے قبل چاررکنی میڈیکل بورڈ نےشہبازشریف کاسی ٹی اسکین کرانےکامشورہ دیاتھا اورکینسر ماہرین پرمشتمل بڑا بورڈ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف اسلام آباد میں ہی قیام کریں گےاور رپورٹ آنےکے بعد میڈیکل بورڈ اپنی سفارشات پیش کرےگا۔شہبازشریف ماضی میں کينسر کے مريض رہے خون کی تجزیاتی رپورٹ میں کینسرکی علامات دوبارہ ظاہرہونےکا انکشاف ہوا تھا۔
Array