متفرق خبریں

دھمکانے کے مقدمے میں شاہد مسعود کی ضمانت نہ ہو سکی

نومبر 28, 2018

دھمکانے کے مقدمے میں شاہد مسعود کی ضمانت نہ ہو سکی

نجی ٹی وی سما کے رپورٹر سے موبائل فون چھیننے اور دھمکانے کے مقدمے میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔

رپورٹر نورالامین سے موبائل چھیننے اور دھمکیوں کے مقدمے میں شاہد مسعود کی ضمانت کی درخواست ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے سنی ۔ وکیل نے بتایا کہ شاہد مسعود کچھ دیر میں پیش ہوں گے تاہم دو بار مقدمہ پکارے جانے پر حاضر نہ ہوئے تو عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی ۔

یاد رہے کہ شاہد مسعود کے خلاف سما ٹی وی کے رپورٹر نورالامین نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر موبائل چھیننے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے