عامر لیاقت توہین عدالت کیس
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ میں بول نیوز کے اینکر عامر لیاقت کے خلاف شاہزیب خانزادہ اور جنگ گروپ کی درخواستوں پر توہین عدالت کی سماعت ہوئی ہے ۔
مقدمے میں سرکاری استغاثہ کے وکیل ساجد الیاس نے بتایا کہ ملزم عامر لیاقت پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، آج ایک گواہ ڈی جی مانیٹرنگ پیمرا موجود ہیں ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے ۔
عامر لیاقت کے وکیل شہاب سرکی نے کہا کہ اس کیس میں دو درخواستیں ہیں آرڈر تین رکنی بنچ نے جاری کیا تھا یہ بنچ دو رکنی ہے ۔ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ اس کیس کو ملتوی کر دیتے ہیں تین رکنی بنچ ہی سنے گا ۔
سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔
Array