علیمہ خان کے خلاف کیا کیا؟ چیف جسٹس
Reading Time: < 1 minuteبیرون ملک پاکستانیوں کے اثاثوں کے مقدمے میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایف بی آر کے حکام سے پوچھا ہے کہ علیمہ خان کا کیا کیا ہے، اس کی دستاویزات آئی تھیں ۔
پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق ممبر اِنکم ٹیکس ایف بی آر نے پرچی کی صورت میں رپورٹ پیش کی جس کو پڑھنے کے بعد چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہے یہ رپورٹ ، بتائیں آپ نے کاروائی کیا کی ہے ۔
ایف بی آر کے ممبر انکم ٹیکس حبیب اللہ نے بتایا کہ علیمہ خان کے خلاف لاہور میں کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت نے صرف لاہور میں کارروائی کیلئے نہیں کہا تھا ۔
ہم نے ابتدائی معلومات لیں تحقیقات فیلڈ افسران نے کرنی ہیں، ممبر ایف بی آر
ایف آئی اے نے آپ کوتفصیلات دیں مگر آپ نے اسے سرد خانے میں ڈال دیا، لوگوں نے ہزاروں جائیدادیں باہر بنا لیں، ایف بی آر کی ہمدردی انھی لوگوں کے ساتھ ہے، علیمہ خان کی تفصیلات ابھی تک نہیں ملی، منگل تک ہمیں تفصیل چاہئے,چیف جسٹس
جاری ہے